13 ستمبر 2014 - 12:39
ایم ڈبلیو ایم نے حکومت پاکستان کو دیا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین نے کراچی میں گرفتار کارکنان کی رہائی کے لئے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کھارادر میں جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گرد لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں اور حکومت سندھ مکمل طور پر خاموش ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ اگر کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو اہم سرکاری عمارتوں کے سامنے مظاہرے کئے جائیں گے۔ مظاہرین نے کراچی میں ضرب عضب کی طرز کا فوجی آپریشن شروع کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پی اے ٹی کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اسد علی شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسد علی شاہ کی رہائی تک حکومت سے کسی قسم کی بھی بات چیت نہیں ہوگی۔ اسد علی شاہ مذاکراتی کمیٹی کے بھی رکن تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲